حکومت نے غریبوں سے مفت علاج کی سہولت چھین لی: ناصر رمضان گجر
لاہور (پ ر) مسلم لیگ ق لاہور کے نائب صدر ناصر رمضان گجر نے پی پی 160 میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہ وئے کہا عوام باشعور ہو چکے اب ان کو کوئی د ھوکہ نہیں دے سکتا۔ ن لیگ نے ووٹ حاصل کرنے کی خاطر ہسپتالوں اور علیمی اداروں کے فنڈز جنگلہ بس پر خرچ کر ڈالے۔ ہسپتال میں غریب عوام سے مفت علاج کی سہولت بھی چھین لی گئی۔ ڈاکٹروں نے پنجاب حکومت کی گڈ گورننس کا پول کھول دیا اس لئے انہیں جانوروں کی طرح مارا پیٹا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے 5 سال عوام کو صرف بے وقوف بنایا ان کا ایک بھی منصوبہ کامیاب نہیں ہوا۔ پنجاب حکومت اپنی ناکامیوں کو تسلیم کرے۔