وفاقی حکومت کا یوٹیوب پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) وفاقی حکومت نے یوٹیوب پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گزشتہ روز قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا۔ حکام آئی ٹی و وزارت قانون نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ یوٹیوب انتظامیہ تعاون نہیں کر رہی۔ توہین آمیز مواد کو مکمل طور پر روکنا ممکن نہیں بین الوزارتی کمیٹی نے یوٹیوب سے متعلق رپورٹ قائمہ کمیٹی آئی ٹی میں پیش کی۔ پی ٹی آئی حکام نے بتایا کہ 82ہزار توہین آمیز اور 500ریاست مخالف ویب سائٹس بند کیں۔ رواں ماہ کے آخر تک یوٹیوب انتظامیہ پاکستان کا دورہ کریگی۔
یوٹیوب