طاہر القادری کسی بھی وقت کینیڈین شہریت چھوڑ کر نظرثانی کی اپیل دائر کر سکتے ہیں: ترجمان عوامی تحریک
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان عوامی تحریک نے کہا ہے کہ طاہرالقادری کسی بھی وقت کینیڈین شہریت ترک کر کے نظرثانی کی اپیل دائر کر سکتے ہیں۔ الیکشن کمشن کی غیرقانونی تشکیل کے خلاف پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان نے کہا کہ کینیڈین شہریت چھوڑنے کے حوالے سے آج یا کل فیصلہ ہو جائے گا۔ کینیڈین شہریت ترک کرنے کے بعد بھی ڈاکٹر طاہرالقادری الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے۔