بھکر، میانوالی کی نئے صوبے میں شمولیت کیخلاف درخواست، وفاق، پنجاب کو نوٹس جاری
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس خالد محمود خان نے بھکر اور میانوالی کو ممکنہ نئے صوبے جنوبی پنجاب میں شامل کئے جانے کےخلاف دائر درخواست پر وفاق اور پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کر دئیے جبکہ تمام درخواستوں کو یکجا کرنے کی ہدایت کر دی۔ بھکر بار کے وکلاءکی جانب سے دلائل دیتے ہوئے کہا گیاکہ بھکر اور میانوالی کے عوام کو انکی مرضی کے خلاف جنوبی پنجاب میں شامل کیا جا رہا ہے جو آئین کے منافی ہے مزید سماعت آج ہو گی۔ جسٹس خالد محمود خان نے نئے صوبے کی تشکیل کے حوالے سے قائم کمشن کے خلاف دائر درخواستوں کو بھی یکجا کرنے کا حکم دیا ہے۔
ہائیکورٹ