• news

زرداری کا مجید نظامی کو ظہرانہ‘ ایڈیٹر انچیف نوائے وقت گروپ کی خدمات کو خراج تحسین


لاہور (خبر نگار) صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کے استحکام کے لئے میڈیا کا کردار بے حد اہم ہے، میڈیا نے بحالی جمہوریت اور بحالی عدلیہ کے لئے بے حد اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار نوائے وقت گروپ کے ایڈیٹر انچیف مجید نظامی کے اعزاز میں ظہرانے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور نوائے وقت گروپ کی ڈپٹی مینجنگ ایڈیٹر رمیزہ نظامی بھی موجود تھیں۔ صدر زرداری نے ملک میں جمہوریت کے استحکام کے لئے نوائے وقت کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ایڈیٹر انچیف مجید نظامی کو خراج تحسین پیش کیا۔
زرداری / خراج تحسین

ای پیپر-دی نیشن