• news

سلالہ چیک پوسٹ واقعہ پر امریکی رویہ نامناسب تھا : کیمرون منٹر


واشنگٹن (اے پی اے) سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر نے کہا ہے کہ سلالہ چیک پوسٹ پر پاکستانی فوجیوں کی شہادت پر امریکہ کا رویہ نامناسب تھا۔ امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ اپنے تعلقات کے لئے نظرثانی کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ سلالہ واقعے پر معافی مانگنے پر 8 ماہ انتظار سے امریکہ کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا جبکہ سلالہ واقعہ غلط فہمی کی بنا پر پیش آیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سلالہ واقعے کے بعد امریکی رویہ نے آسان چیزوں کو بھی دشوار بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق امریکی سفیر کیمرون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کافی حد تک خراب رہے ۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کو اپنے تعلقات پر نظرثانی کرنی چاہئے۔ سابق امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستانی فوجیوں کی شہادت پر امریکی رویہ نامناسب تھا جس کی بنا پر تعلقات خراب ہوئے اور ان کا کہنا تھا کہ اگر امریکہ جلد معافی مانگ لیتا تو اربوں ڈالر کا نقصان نہ ہو تا۔ امریکہ نے آسان چیزوں کو بھی مشکل بنا دیا تھا۔
کیمرون منٹر

ای پیپر-دی نیشن