پرویز الہی کیخلاف الیکشن لڑنے کیلئے پوری طرح تیار ہوں : احمد مختار
گجرات (نامہ نگار) وفاقی وزےر پانی و بجلی چودھری احمد مختار نے کہا ہے کہ اےران کے ساتھ گےس پائپ لائن منصوبہ ہر صورت مکمل کےا جائے گا۔ اس منصوبہ پر امریکی اعتراضات اور دباﺅ مسترد کر دئیے ہےں اور چشمہ پاور پلانٹ پر بھی چےن کے ساتھ کام جاری ہے پاکستان مےں امن کے قےام کے لئے طالبان سے مذاکرات ضرور ہونے چاہئیں۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز حاجی محمد الےاس، مےاں محمد اعجاز (جی اےف سی فےن) کی رہائشگاہ پر پرےس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کےا۔ چودھری احمد مختار نے کہا کہ شہباز شرےف کو الزامات لگانے کی عادت ہو چکی ہے‘ نگران حکومت کے قےام کےلئے غور کےا جا رہا ہے معاملات طے نہ ہو سکے تو پھر الےکشن کمشن ہی نگران وزےراعظم کا کوئی فےصلہ کرےگا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ الےکشن مےں پےپلز پارٹی کا اصل مقابلہ مسلم لےگ (ن) کے ساتھ ہو گا۔ تحرےک انصاف کے پاس تو امےدوار ہی نہےں ہےں، (ق) لیگ کے ساتھ آئندہ الےکشن مل کر لڑےنگے لیکن اصل اختلاف اےن اے 105 گجرات کی نشست پر ہے۔ صدر آصف زرداری نے ےہ نشست مجھے دےنے کا وعدہ کر رکھا ہے اور صدر آصف زرداری وعدہ کبھی نہےں توڑتے۔ انہوں نے کہا کہ گجرات کے حلقہ اےن اے 105 مےں مسلم لےگ (ن) اور تحرےک انصاف کے پاس بھی کوئی امیدوار نہےں ہے۔ انہوں نے کہا کہ چودھری پروےز الٰہی کے مقابلہ مےں الےکشن لڑنے کےلئے پوری طرح تےار ہوں۔ اس موقع پر مےاں احسان اللہ، مےاں امان اللہ، نبےل الےاس، عاصم اعجاز، ڈاکٹر زاہد ظہےر دےگر موجود تھے۔
احمد مختار