3 کروڑ سے تیار کردہ بلیو آسٹرو ٹرف غیر معیاری قرار ‘ کنٹریکٹر طلب
لاہور (آن لائن) قومی ہاکی ٹیم کے چیف کوچ اختر رسول نے نیشنل سٹیڈیم لاہور میں نصب نئی بلیوٹرف کو غیرمعیاری قرار د یکر کنٹریکٹر کو آج طلب کرلیا ہے۔ اختر رسول کے مطابق ٹرف ہموار نہ ہونے کی وجہ سے کھلاڑیوں کے زخمی ہونے کا خدشہ ہے۔ ٹرف جگہ جگہ سے ابھری ہوئی ہے‘ کھلاڑیوں کو دوڑنے اور گیند پر کنٹرول کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کنٹریکٹر کا کہنا ہے کہ چند دن کھیلنے کے بعد ٹرف کی ناہموار سطح خودبخود ہموار ہو جائے گی۔