• news

مسلم لیگ ن ٹکٹ دے الیکشن جیت کر دکھاوں گا : ماجد جہانگیر

لاہور (کلچرل رپورٹر) معروف اداکار ماجد جہانگیر نے کہا ہے کہ میرا تعلق کراچی سے ہے اور کراچی میں اس وقت جو حالات ہیں وہ میں تو جانتا ہی ہوں ۔ بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ نے کراچی کا امن تباہ کر دیا ہے وہاں زندگی نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس میں کیا۔ ماجد جہانگیر نے کہا کہ کراچی میں ایم کیو ایم، پیپلزپارٹی اور اے این پی بھتہ وصول کر رہی ہیں۔ لوگ مسلم لیگ (ن) کو پسند کرتے ہیں۔ میں مسلم لیگ (ن) سے درخواست کرتا ہوں کہ کراچی میں تمام سیٹوں پر امیدوار کھڑے کرے، بھارتی اکثریت سے جیتیں گے۔ میں گلشن اقبال کراچی کا رہائشی ہوں وہاں سے نواز شریف مجھے پارٹی کا ٹکٹ دیں، میں انہیں الیکشن جیت کر دکھا¶ں گا۔ کراچی میں ایم کیو ایم نے قبرستان آباد کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا۔

ای پیپر-دی نیشن