زندگی اصولوں کی وجہ سے کامیابی کی راہ پر گامزن ہے : خوشبو
لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکارہ خوشبو نے کہا ہے کہ میری زندگی اصولوں کی وجہ سے کامیابی کی راہ پر گامزن ہے‘ منافقت اور جھوٹ بولنے سے سخت نفرت کرتی ہوں‘ یہی خواہش ہے کہ اللہ ہمیشہ کامیابیاں دے۔ میں اس وقت ڈراموں کے ساتھ ساتھ فلموں کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہوں اور میری زندگی میں کامیابی کا راز یہی ہے۔