انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو بڑے پیمانے پر خونریزی ہو گی: شیخ رشید
کراچی (خصوصی رپورٹ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی سے بڑے پیمانے پر خونریزی ہو گی۔ امت کی رپورٹ کے مطابق شیخ رشید نے کہا کہ تحریک انصاف کے علاوہ دیگر جماعتوں سے بھی اتحاد کریں گے۔ عوام الیکشن میں پیپلز پارٹی کی پذیرائی نہیں کریں گے۔ میں نے لندن میں کسی سے کوئی ملاقات نہیں کی اور نہ کوئی ایجنڈا لایا ہوں۔ اب بھی کہتا ہوں حسین حقانی غدار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرا لال مسجد آپریشن سے کوئی تعلق نہیں تھا۔