حکومتی ارکان کی عدم شرکت‘ قائمہ کمیٹی قانون کا اجلاس بغیر کارروائی کے ملتوی
اسلام آباد (ثناءنیوز) حکمران جماعت کے ارکان کی عدم شرکت کے باعث مجوزہ ”صوبہ بہاولپور جنوبی پنجاب“ کے قیام کے بارے میں آئین میں 24ویں ترمیم کے بل کے جائزہ کے لئے بدھ کو سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے اجلاس کی کارروائی نہ ہو سکی اجلاس کے لئے مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین سےنیٹر راجہ ظفر الحق‘ سےنیٹر ظفر علی شاہ پہنچے تھے لیکن پیپلز پارٹی کے ارکان سےنیٹر اعتزاز احسن‘ سےنیٹر جہانگیر بدر‘ سےنیٹر رضا ربانی‘ وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک سمیت دیگر ارکان موجود نہیں تھے۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی کاظم خان نے دیگر جماعتوں کے ارکان کی عدم شرکت پر اجلاس ملتوی کر دیا ۔ اجلاس اب منگل کو ہو گا۔ چیئرمین سینٹ نے کمیٹی سے 10 روز میں بل پر رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔