• news

ایران سے اچھے تعلقات امریکہ کے ساتھ مذاکرات کرانے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں : بھارتی وزیر خارجہ

نئی دہلی (اے ایف پی) بھارت نے کہا ہے کہ ایران سے ہمارے اچھے اور بہتر تعلقات تہران کے امریکہ سے مذاکرات شروع کرانے اور روابط بحالی میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں وزیر خارجہ سلمان خورشید نے خلیج کانفرنس کے موقع پر کہا ہم امریکہ کے اچھے دوست اور ایران کے بہت اچھے دوست ہیں ہم اس قابل ہیں کہ دونوں ممالک میں فاصلے کم کرانے کے لئے پل کا کردار ادا کریں۔ ان کا بیان ایسے وقت سامنے آیا جب اوباما نے ایران کے حوالے سے تازہ بیان جاری کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن