• news

حبیب بینک اور ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی کے درمیان الیکٹرانک بلنگ کے معاہدے پر دستخط

ملتان (پ ر) پاکستان کے وسیع ترین بینک حبیب بینک لمیٹڈ (ایچ بی ایل) نے صارفین کی سہولت کیلئے ملتان الیکٹرک پاور کمپنی کے ساتھ الیکٹرانک بلنگ کے لئے معاہدے پر دستخط کئے۔ معاہدے پر دستخط مقامی ہوٹل میں منعقد کی جانے والی ایک تقریب میں کئے گئے جس میں دونوں اداروں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ شرکاءمیں محمد شکیل چودھری، سی ای او میپکو سید مشتاق حسین بخاری، فائننس ڈائریکٹر میپکو فائق صادقق، ایچ بی ایل پے منٹ سروسز کے سربراہ اور اظفر جمال، ایچ بی ایل برانچ لیس بینکنگ کے سربراہ شامل تھے۔ 

ای پیپر-دی نیشن