ملتان انڈسٹری سٹیٹ فیز 2 جنوبی پنجاب میں صنعتی انقلاب کا سنگ میل ثابت ہو گا: ایس ایم تنویر
ملتان (پ ر) چیئرمین پنجاب انڈسٹریل سٹیٹس ایس ایم تنویر نے کہا ہے کہ ملتان انڈسٹریل اسٹیٹ فیز۔ II جنوبی پنجاب میں صنعی انقلاب کا ایک اور سنگ میل ثابت ہو گا۔ یہ بات انہوں نے ملتان انڈسٹریل اسٹیٹ فیز۔ II کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں بتایا کہ ملتان انڈسٹریل اسٹیٹ فیز۔ II، 667 ایکڑ رقبے پر مشتمل ہے اور اس میں بجلی، پانی، گیس اور معیاری انفراسٹرکچر جیسی تمام سہولیات دی ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ایس ایم تنویر کی کوششوں کو سراہا۔