• news

مرکنٹائل ایکسچینج میں 3 ارب 54 کروڑ روپے سے زائد کا کاروبار

لاہور (کامرس رپورٹر) مرکنٹائل ایکسچینج میں گزشتہ روز 13122 لاٹ کے سودے 3 ارب 54 کروڑ 93لاکھ 15 ہزار 5 سو 94 روپے میں ہوئے۔ ماریکٹ میں خام تیل،چاندی، سونے، چاول اور گندم کے نرخوں میں اضافہ جبکہ پام آئل اور چینی کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ مارکیٹ کے اختتام پر ایک بیرل خام تیل کی قیمت 97.66 ڈالر، ایک اونس چاندی 31.03، ایک اونس سونا کی قیمت 1647.5، 10 گرام سونے کی قیمت 52711 روپے، ایک تولہ سونے کی قیمت 63075 روپے، 100 کلو چاول اری 6 کی قیمت 3262 روپے، ایک من پام آئل کی قیمت 4262 روپے، ایک کلو چینی کی قیمت 43.95 روپے ور 100 کلو گندم کی قیمت 3356 روپے پر بند ہوئی۔ 

ای پیپر-دی نیشن