ایف بی آر نے کلیئرنس کے بغیر آفیسرز کے چارج چھوڑنے پر پابندی لگا دی
اسلام آباد (عترت جعفری) ایف بی آر نے کلیئرنس کرائے بغیر افسروں کے چارج چھوڑنے پر پابندی لگا دی۔ یہ اقدام افسروں کی طرف سے تبادلہ کے بعد لیپ ٹاپ اور دوسری اشیاءمتعلقہ افسر کو واپس نہ کرنے اور ان کو ہمراہ لے جانے کے ان گنت واقعات کی وجہ سے لگائی گئی ہے۔ آئندہ تبادلہ ہونے پر ہر افسر کو این او سی جمع کرانا پڑے گا جس میں تصدیق کرنا ہو گا کہ اس کے پاس موجودہ مقام تعیناتی کے سٹور یا کیش یا اور کسی قسم کی چیز ذمہ داری میں نہیں ہے اور اس نے تمام چیزیں واپس جمع کرا دی ہیں جس کے بعد ہی نئے مقام تعیناتی پر چارج سنبھالنے کی اجازت دی جائے گی۔