• news

219 رنز پاکستان کی جنوبی افریقہ میں سب سے بڑی پارٹنرشپ

لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاکستان نے جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں 219 رنز کی ریکارڈ پارٹنرشپ قائم کر دی۔ یونس خان اور اسد شفیق نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 219رنز کی پارٹنرشپ قائم کی جو جنوبی افریقہ میں پاکستان کی سب سے بڑی پارٹنرشپ ہے۔ اس سے قبل تیسری وکٹ کی شراکت میں یاسر حمید اور یونس خان نے 11 جنوری 2007ءمیں 133 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تھی۔ 

ای پیپر-دی نیشن