کیپ ٹاﺅن ٹیسٹ : ابتدائی بلے باز ناکام‘ یونس‘ اسد کی سنچریاں
کیپ ٹاون (سپورٹس ڈیسک) کیپ ٹاون میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں یونس خان اور اسد شفیق نے ٹیم کو مکمل تباہی سے بچا لیا۔ 33 رنز پر چار وکٹیں گرنے کے بعد دونوں نے تباہی سے بچایا۔ جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔ قومی ٹیم کی پہلی وکٹ 10 کے مجموعی سکور پر گری جب ناصر جمشید 3 رنز بنا کر کیچ آوٹ ہوئے۔ دوسری وکٹ 21کے مجموعی سکور پر گری جب محمد حفیظ 17 رنز بنا کر کیچ دے بیٹھے۔ تیسری وکٹ 33 کے سکور پر گری جب اظہرعلی چار رنز بنا کر کیچ آوٹ ہوئے۔ کپتان مصباح الحق بھی وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور چار گیندوں کا سامنا کیا مگر صفر کے سکور پر کیچ آوٹ ہو گئے۔ اس وقت مجموعی سکور 33 رنز تھا۔ اس وقت یونس اور اسد شفیق نے اننگز کو سنبھالا دیا۔ یونس خان 111رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔اسد شفیق111رنز پر کھیل رہے ہیں۔پاکستان نے پانچ وکٹوں پر253رنز بنا لئے۔ فلینڈر اورمورنی مورکل نے دو‘دو جبکہ ڈیل سٹین نے ایک وکٹ حاصل کی۔