دوسروں کی زندگی میں مداخلت کرنےوالے لوگ پسند نہیں:ایمان علی
لاہور( کلچرل رپورٹر)اداکارہ و مادل ایمان علی نے کہا ہے کہ اپنی مرضی کی مالک ہوں اور مجھے دوسروں کی زندگی میں بیجا مداخلت کرنےوالے لوگ قطعی پسند نہیں‘فلم انڈسٹری میں تجربہ کار لوگوں کیساتھ ساتھ پڑھے لکھے لوگوںکو بھی آگے لانے کی ضرورت ہے ۔ اداکارہ نے کہا کہ میں کسی کی زندگی میں مداخلت کرتی نہیں اور لوگوں سے بھی اسی طرح کی توقع رکھتی ہوں۔ مجھے فخر ہے کہ میں نے آج تک جتنا بھی کام کیا ہے وہ معیاری تھا اور اسی سلسلہ کو آگے بڑھاﺅں گی۔ فلم انڈسٹری کی موجودہ زبوں حالی پر سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ یہاں شعیب منصور جیسے نامور ڈائریکٹر موجود ہیں انکی صلاحیتوں سے استفادہ کرنا چاہیے ۔