• news
  • image

پاکستان پر اولمپک میں پابندی لگی تو ذمہ دار عارف حسن ہونگے : رانا مجاہد

لاہور (سپورٹس رپورٹر) حکومتی عبوری کمیٹی کے سیکرٹری رانا مجاہد نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی جانب سے پاکستان پر پابندی لگی تو اس کے ذمہ دار صرف اور صرف عارف حسن ہونگے۔ حکومت پاکستان نے پی او اے کے حوالے سے اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے۔ غیرآئینی عہدیدار اتھلیٹکس اور نیٹ بال فیڈریشن پر پابندی نہیں لگا سکتے۔ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا مجاہد کا کہنا تھا کہ عبوری کمیٹی جلد ملک میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے انتخابات کرا کے اصل کھیلوں کے نمائندوں کو عوام کے سامنے لائے گی۔ ا عبوری کمیٹی کے ارکان پر عارف حسن کسی قانون کے تحت پابندی نہیں لگا سکتے۔ پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن اور نیٹ بال فیڈریشن بھی کام رہی ہیں ان کی معطلی کی خبریں پاکستان سپورٹس ٹرسٹ مےں ہونے والی کرپشن کے حقائق بھی جلد منظرعام پر لائےں گے۔ جنرل عارف کو دس سال ملے جس مےں 2 اولمپکس مےں شرکت کی جس مےں سوائے ہاکی کے کسی مےں کامےابی نہےں ملی۔ انہوں نے لگائی گئی تمام پابندےوں کو ماننے سے انکار کر دےا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عارف حسن کا دور کھیلوں کی تاریخ کا سیاہ ترین دور رہا ہے۔ وہ اپنی ہی بنائی ہوئی پالیسی کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ عارف حسن کھیلوں کی ترقی کی بجائے غیرملکی دوروں سے لطف اندوز ہوتے رہے ہیں۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن