• news
  • image

حافظ آباد : لوڈشیڈنگ پر سینکڑوں مرد و خواتین کا سوئی گیس آفس پر دھاوا، توڑ پھوڑ

حافظ آباد (نمائندہ نوا ئے وقت) حافظ آباد مےں سوئی گےس کی بندش کے خلاف سےنکڑوں مرد و خواتےن نے تےسرے روز بھی احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے سوئی گےس کے ضلعی دفتر پر دھاوا بول دےا، مظاہرےن دفتر کا مےن گےٹ توڑ کر اندر داخل ہو گئے اور توڑ پھوڑ شروع کردی، مشتعل مرد و خواتےن نے دفتر مےں کھڑی 10 سے زائد موٹر سائےکلوں کو نقصان پہنچاےا اور دفتر کے شےشے اور دےگر سامان بھی توڑ دےا۔ مظاہرےن کے آتے ہی افسران اور دےگر عملہ دفتر سے بھاگ گےا۔ مظاہرےن کو کنٹرول کرنے کے لئے پولےس طلب کر لی گئی۔ حافظ آباد شہر اور گردونواح مےں گذشتہ کئی روز سے سوئی گےس کی فراہمی بند ہے جس وجہ سے صارفےن کو سخت مشکلات کا سامان کرنا پڑ رہا ہے۔ سوئی گےس کی بندش کے خلاف گذشہ تےن روز سے شہر بھر مےں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز بھی مرد و خواتےن کی بڑی تعداد نے سوئی گےس کے ضلعی دفتر پر دھاوا بول دےا اور زبردست توڑ پھوڑ بھی کی، بعدازاں سوئی گیس کے آفیسر قاضی افتخار ،ڈی ایس پی صدر طارق وڑائچ نے مظاہرین سے مذاکرات کرکے اُنہیں گیس سپلائی کی یقین دہانی کروائی جس پر مظاہرین منتشر ہو گئے۔جبکہ حافظ آباد میں بجلی کی بیس بیس گھنٹے بندش سے پاور لومز انڈسٹری تباہ ہو گئی ہے۔ ہزاروں مزدور بے روزگار ہو کر فاقہ کشی میں مبتلا ہو گئے۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن