• news

مالدیپ، صدر وحید فوری استعفیٰ دیں، بھارتی ہائی کمشن میں پناہ گزین سابق صدر کا مطالبہ

مالے (اے ایف پی) گرفتاری سے بچنے کیلئے یہاں بھارتی ہائی کمشن کی عمارت میں پناہ لینے والے مالدیپ کے سابق صدر محمد نشید نے صدر محمد وحید سے فوری مستعفی ہونے اور انتخابات کرانے کیلئے نگران حکومت قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ بھارتی ہائی کمشن سے جاری کئے گئے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انتخابات آزادانہ اور شفاف ہونے چاہئیں جن میں تمام امیدوار کسی پابندی کے بغیر حصہ لے سکیں، انہوں نے ایک بار پھر اپنا یہ دعویٰ دہرایا کہ انکے خلاف سیاسی بنیاد پر مقدمات قائم کئے گئے ہیں تاکہ ستمبر میں ہونے والے انتخابات میں انہیں مالدیپ ڈیموکریٹک پارٹی کی قیادت سے روکا جا سکے انکی پارٹی کی ترجمان نے یہاں بتایا کہ سابق صدر نے پارٹی کے 800کارکنوں کیخلاف مقدمات ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ سابق صدر چاہتے ہیں کہ بھارت مالدیپ میں جاری سیاسی بحران کے خاتمہ کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کرے۔

ای پیپر-دی نیشن