• news

ٹارگٹ کلنگ‘ لاپتہ افراد : سیکرٹری دفاع‘ سابق کورکمانڈر‘ آئی جی کی پشاور ہائیکورٹ میں پیشی

پشاور (نوائے وقت نیوز) پشاور ہائیکورٹ میں ٹارگٹ کلنگ ازخود نوٹس کی سماعت ہوئی۔ آئی جی خیبر پی کے اکبر خان ہوتی ہائیکورٹ میں پیش ہوئے آئی جی نے عدالت کو بتایا ابھی تک پتہ نہیں چلا کون ٹارگٹ کلنگ کر رہا ہے۔ شیعہ سنی ایک ہیں۔ کوئی تیسری طاقت ٹارنگ کلنگ کر رہی ہے۔ چیف جسٹس دوست محمد نے استفسار کیا کیوں نہیں کوئیک رسپانس فورس بنائی جو شہریوں کی حفاظت کرے۔ مزید براں پشاور ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد کیس کی سماعت ہوئی۔ سیکرٹری دفاع اور سابق کور کمانڈر پشاور آصف یاسین ملک ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔ آصف یاسین ملک نے عدالت کو بتایا کئی افراد بیرون ملک ہیں جنہیں لاپتہ افراد کی فہرست میں ڈال دیا گیا۔ فوج کبھی شہریوں کو نہیں پکڑتی۔ کسی بھی واقعہ میں ملوث افراد کو پولیس یا پولیٹکل انتظامیہ پکڑتی ہے۔  

ای پیپر-دی نیشن