یو ایس ایڈ سندھ اور بلوچستان میں صحت کی سہولت کیلئے 10ملین ڈالر فراہم کرےگا
اسلام آباد (اے پی پی) صوبہ سندھ اور بلوچستان میں صحت کی سہولیات میں اضافہ اور بہتری کیلئے امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ)10ملین ڈالر کی معاونت فراہم کرے گا۔دونوں صوبوں کے بارڈر پر واقع ضلع جیکب آباد میں جیکب آباد انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائینسز (جے آئی ایم ایس) تعمیر کیا جائے گا۔ سٹیٹ آف د ی آرٹ ہسپتال کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا جا چکا ہے اور تعمیراتی کام شروع ہے ۔ ہسپتال میں بہترین بین الاقوامی معیار کی صحت کی سہولیات فراہم کی جائینگی ۔ جس سے سرحدی اضلاع کے عوام کو صحت کے حوالے سے جدید ترین سہولتیں دستیاب ہونگی۔
صحت/سہولیات