”انتخابی نشان“ کتاب بند رکھنے سے متعلق جے یو آئی کی درخواست مسترد
اسلام آباد(نوائے وقت نیوز) الیکشن کمشن نے انتخابی نشان کتاب کو بند رکھنے سے متعلق جے یو آئی(ف) کی درخواست مسترد کردی ہے۔الیکشن کمشن نے کہا ہے کہ انتخابی نشان میں کتاب کھلی صورت میں رکھی جائیگی۔جے یو آئی (ف) نے استدعا کی تھی کہ کتاب کو پہلے کی طرح بند رکھاجائے۔الیکشن کمشن نے بعض سیاسی جماعتوں کے اعتراض پر کتاب کو کھلی صورت میں رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔
کتاب /درخواست مسترد