بھارتی دہشت گرد سربجیت کو پھانسی پر لٹکایا جائے: 30 اہلسنت جماعتوں کا مطالبہ
لاہور (خصوصی نامہ نگار) اہلسنّت کی 30 جماعتوں نے بھارتی دہشت گرد سربجیت سنگھ کو پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ کر دیا، صدر مملکت سینکڑوں پاکستانیوں کے قاتل سربجیت سنگھ کی رحم کی اپیل مسترد کر دیں۔ اس بات کا مطالبہ سنی اتحاد کونسل کی دعوت پر اہلسنّت جماعتوں کے ہنگامی مشترکہ اجلاس میں کیا گیا۔ یہ اجلاس سنی اتحاد کونسل کے رہنما پیر محمد اطہر القادری کی زیرصدارت محافظ ٹاﺅن میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ بھارت کشمیری حریت پسندوں کو پھانسیاں دے رہا ہے اور پاکستان بھارتی جاسوسوں کو پھولوں کے ہار پہنا کر رہا کر رہا ہے، یہ عمل غیرت کے منافی ہے، بھارت کو پسندیدہ نہیں ناپسندیدہ ملک قرار دیا جائے اور اقوام متحدہ انتہاپسند ہندو تنظیموں پر پابندی عائد کرے اور بھارتی آبی دہشت گردی کا نوٹس لے۔ افضل گورو کی پھانسی عدالتی قتل اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ اجلاس میں جماعت اہلسنّت پاکستان، نظام مصطفی پارٹی، مرکزی جمعیت علمائے، انجمن طلبائے اسلام، اتحاد المشائخ، تحفظ ِ ناموسِ رسالت محاذ، مصطفائی تحریک، جماعت رضائے مصطفی، انجمن نوجوانانِ اسلام، پاکستان فلاح پارٹی، پاکستان مسلم فرنٹ، سنی تنظیم القرآئ، مرکزی مجلس چشتیہ، شیرانِ اسلام، انجمن فدایانِ مصطفی، محافظانِ ختم نبوت، مرکزی بزمِ مشتاقانِ رسول، سنی فاﺅنڈیشن، تحریک عوامِ اہلسنّت، اسلامک ریسرچ کونسل، تحریک فروغِ اسلام، انٹرنیشنل مسلم فورم، تنظیم نوائے مسلم، مصطفائی جسٹس فورم، سنی علماءبورڈ، رشد الایمان فاﺅنڈیشن، انجمن خدام الاولیاءکے رہنماﺅں نے شرکت کی۔ اجلاس سے پیر شمس الدین بخاری، مفتی محمد حسیب قادری، مولانا محمد علی نقشبندی، علامہ نواز بشیر جلالی، پیر ضیاءالمصطفیٰ حقانی، علامہ سیّد خرم ریاض شاہ، پیر طارق ولی چشتی، علامہ عبداللہ ثاقب، شہزادہ بٹ، محمد نواز کھرل، رانا محمد عرفان، صاحبزادہ سیّد صابر گردیزی، پیر سیّد صالح محمد شاہ ہاشمی، مولانا قاری احمد رضا سیالوی، مولانا محمد اعظم نعیمی، مولانا قاری مختار احمد صدیقی نے خطاب کیا۔
جماعتوں کا مطالبہ