ایران نے چین سے جوہری مواد حاصل کرنے کی کوشش کی: رپورٹ میں دعویٰ
تہران (آن لائن) ایران نے حال ہی میں اپنے جوہری پروگرام کو توسیع دینے کے لئے چین سے سینٹری فیوجز مشینوں میں استعمال ہونے والے ہزاروں خصوصی مقناطیسی کڑے (میگنیٹ رنگز) حاصل کرنے کی کوشش کی ۔ واشنگٹن میں قائم انسٹی ٹیوٹ برائے سائنس اور انٹرنیشنل سیکورٹی (آئی ایس آئی ایس) نے اس معاملے کا انکشاف کیا ہے۔