ایبٹ آباد آپریشن بہت بڑا رسک ، اسامہ کی موجودگی کا یقین نہیں تھا: پنیٹا
واشنگٹن (این این آئی) سبکدوش ہونے والے امریکی وزیردفاع لیون پنیٹانے کہا ہے کہ اسامہ کو ہلاک کرنے کے لیے ایبٹ آباد آپریشن بہت بڑا رسک تھا۔ واشنگٹن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے لیون پنیٹا کا کہنا تھا تورا بورا کے بعد پہلی بار ایبٹ آباد میں القاعدہ رہنما کی موجودگی کی تصدیق ہوئی تھی تاہم ہمیں کمپاﺅنڈ میں اسامہ بن لادن کی موجودگی کا سو فیصد یقین نہیں تھا۔ یہ آپریشن پیشہ ورانہ اعتبار سے ایک کامیاب کارروائی ثابت ہوئی۔ پریس کانفرنس سے خطاب میں امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے سائبر اور ڈرون حملوں کے ذریعے جنگ میں حصہ لینے والے سکیورٹی اہلکاروں کو میڈل دینے کا اعلان کیا ہے جو غیر معمولی خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور جنگی سرگرمیوں میں حقیقی فرق پیدا کرنے کا باعث بن رہے ہیں۔
پنیٹا