صدر زرداری کی آمد سے بڑے وجود کے مالک پریشان ہیں: بدر منیر سیفی
لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی نے پانچ سال پورے کر کے آمریت کی گود میں جوان ہونے والوں کو پریشان کر دیا یہ بات پیپلز پارٹی علماءو مشائخ ونگ لاہور کے صدر ڈاکٹر بدر منیر سیفی نے کہی۔ انہوں نے کہا کہ صدر کی لاہور آمد سے بڑے وجود کے مالک پریشان ہیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو چاہنے والوں کی اکثریت میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ باقی جماعتوں میں آئے دن لوگ شامل ہونے کی بجائے نکل رہے ہیں۔