• news

پیپلز پارٹی الزام تراشیوں کی بجائے عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے: راجہ عامر

 لاہور (خبر نگار) سیکرٹری اطلاعات و نشریات پیپلز پارٹی پنجاب راجہ عامر نے کہا کہ پیپلز پارٹی منفی ہتھکنڈوں، نعروں، بڑھکوں اور الزام تراشیوں کی بجائے عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نام نہاد خادم اعلی شہباز شریف صدر مملکت آصف علی زرداری پر الزام تراشی کر کے اپنے جرائم، کرپشن لوٹ مار، سرکاری وسائل کے ضیاع اور دیگر حقائق کو نہیں چھپا سکتے۔ 

ای پیپر-دی نیشن