• news

طاہر القادری حکومت مذاکرات، آج نگران وزیراعظم کے نام پر غور ہو گا


لاہور (خصوصی نامہ نگار) حکومتی اتحادیوں اور تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور آج (ہفتہ) کو ماڈل ٹاﺅن میں ہو گا۔ اتحادی جماعتوں کی طرف سے مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت، نائب وزیراعظم چودھری پرویز الہی، مشاہد حسین سید، وزیر قانون فاروق ایچ نائیک، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ اوردیگر طاہر القادری سے ملاقات کرینگے جس میں نگران وزیراعظم کے نام پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔ مذاکرات میں حکومت اور طاہر القادری کے درمیان طے پانیوالے معاہدے کی دیگرشقوں پر بھی بات چیت ہو گی۔
طاہر القادری / مذاکرات

ای پیپر-دی نیشن