• news

اے پی سی کی کوئی اہمیت نہیں‘ حکومت کی جانب سے سنجیدہ اور نتیجہ خیز جواب کے منتظر ہیں : تحریک طالبان


پشاور (نوائے وقت نیوز) ترجمان کالعدم تحریک طالبان پاکستان احسان اللہ احسان نے کہا ہے کہ اے پی سی کی کوئی اہمیت نہیں نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اے پی سی کے اعلامیہ میں امن مذاکرات کے لئے روڈ میپ نہیں دیا گیا۔ اے پی سی، اے این پی کی سیاسی اور انتخابی مہم ہے۔ اے پی سی کا اعلامیہ الفاظ کا کھیل ہے اور سیاسی رہنما¶ں کی اہلیت پر سوالیہ نشان ہے ہم اب بھی حکومت کی جانب سے سنجیدہ اور نتیجہ خیز جواب کے منتظر ہیں۔ اسلام اور ملک کی بھلائی کےلئے مذاکرات کی حامی بھری ہے مذاکرات کرنا ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ جماعت اسلامی کی اے پی سی میں عدم شرکت بھی ایک سوالیہ نشان ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ویلنٹائن ڈے کے موقع پر اے پی سی بلانا ظاہر کرتا ہے کہ اے این پی مغرب کی طرف کتنا جھکاﺅ رکھتی ہے۔
تحریک طالبان

ای پیپر-دی نیشن