ق لیگ کے سنہری دور کو عوام آج بھی یاد کرتے ہیں: پرویز الٰہی
گجرات (نامہ نگار) تعلےم پر خرچ کرنےوالی حکومت ملک کے مستقبل کو محفوظ بنانے کےلئے کردار ادا کر تی ہے اور ےہ کردار ہم نے مےٹرک تک تعلےم مفت کر کے، بچوں کے وظےفے مقرر کر کے اور ےونےورسٹی آف گجرات کا قےام ممکن بنا کر کےا اسی وجہ سے (ق) لےگ کے سنہرے دور کو آج بھی عوام ےاد کرتے ہےں، رےسکےو 1122 کا اجرا، پٹرولنگ چوکےوں سمےت 14 منصوبے دئےے گئے لےکن اس کے برعکس (ن) لےگ آج تک پانچ برسوں مےں عوامی بھلائی کےلئے قابل ذکر کوئی منصوبہ نہےں دے سکی، درحقےقت (ن) لےگ کے نمائندے گونگے بہرے ہےں جو سننے، بولنے س محروم سے اسی لئے کہتے ہےں انسانےت کی خدمت کا جذبہ رکھنے والے سےاستدانوں کو ووٹ دئےے جائےں۔ ان خےالات کا اظہار ڈپٹی وزےراعظم چودھری پروےز الٰہی نے محلہ مسلم آباد مےں لےگی رہنما مہر عرفان کے ڈےرے اور سپال کالونی، رحمت پورہ، نورپور شرقی مےں جلسہ سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر وفاقی وزےر چودھری وجاہت حسےن، عمران مسعود سابق ناظمےن، نائب ناظمےن بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا چند کروڑ کے ڈاکٹر اور ادوےات چاہئیں جس سے وزےرآباد کارڈےالوجی کا آغاز ممکن ہو سکتا ہے مگر عوام کا دکھ نہ رکھنے والے کچھ بھی نہےں کر رہے اللہ کے فضل و کرم سے (ق) لےگ دوبارہ برسراقتدار آکر ادھورے منصوبوں کو مکمل کر ے گی عوام کی موجودگی سے مسلم لےگ (ق) مضبوط ہو گی تو ملک مضبوط ہو گا۔
پرویز الٰہی