بجلی کی کم پیداوار حکومتی غفلت ہے‘ آئی پی پیز کو جرمانہ کیا جائے : سپریم کورٹ ‘ اٹارنی جنرل‘ وزارت پانی و بجلی کو نوٹس جاری
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ بجلی کی کم پیداوار حکومت کی غفلت ہے۔ آئی پی پیز کو جرمانے نہ کئے جائیں۔ بجلی کی پیداوار میں اضافہ نہ کرنے پر اٹارنی جنرل اور وزارت پانی و بجلی کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں بنچ نے آئی پی پیز کو واجبات کی ادائیگی سے متعلق کیس کی سماعت کی ، آئی پی پیز کے وکیل خالدانور نے دلائل دیئے کہ عدالتی حکم کے باوجود حکومت نے واجبات کی ادائیگی سے متعلق اپنے بیان حلفی پر عمل نہیں کیا۔ملک میں بجلی کا کوئی بحران نہیں،واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث آئی پی پیز استعداد سے کم بجلی پیدا کررہے ہیں، اگر انہیں واجبات ادا کر دیئے جائیں تو بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہو سکتا ہے۔سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل اور وزارت پانی و بجلی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 19 فروری تک ملتوی کر دی۔
آئی پی پیز کیس