یہ شہاب ثاقب نہیں، امریکہ نے نئے ہتھیار کا تجربہ کیا ہے: روسی ممبر پارلیمنٹ
ماسکو (نیٹ نیوز) روسی پارلیمنٹ کے ممبر ولادی میر ژرنسکوی نے کہا کہ شہاب ثاقب نہیں گرے بلکہ امریکہ نے نئے ہتھیار کا تجربہ کیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا کہ نئے امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے تجربے کے بارے میں اپنے روسی ہم منصب کو آگاہ کرنیکی کوشش کی ہے۔