کیش پرشین گلف کپ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز آج کھیلے جائیں گے
تہران (اے پی پی) پانچویں کیش پرشین گلف کپ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز آج کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ میں چھ مختلف ممالک ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کر رہے ہیں۔ ایونٹ میں عامر اطلس، دانش اطلس اور ناصر اقبال پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ایونٹ فائنل میچ 17 فروری کو کھیلا جائیگا۔ ٹورنامنٹ کے لئے 10 ہزار امریکی ڈالر کی رقم مختص کی گئی ہے۔