• news

پاکستان سپر لیگ کا انعقاد مناسب وقت پر بھرپور طریقے سے کریں گے: ذکاءاشرف

 لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکاءاشرف نے کہا ہے کہ بورڈ کے نئے آئین کی حکومت نے منظوری دیدی ہے تاہم پی سی بی کو اس کی کاپی ابھی موصول نہیں ہوئی ہے۔ پاکستان سپر لیگ کے ملتوی ہونے کا تاثر منفی نہیں مثبت گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کنیئرڈ کالج کی سالانہ سپورٹس کے سو سال مکمل ہونے پر منعقد ہونے والا سپورٹس گالا کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ذکاءاشرف کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے لئے کوئی مناسب ونڈو دیکھ رہے ہیں انشااﷲ پوری تیاری اور بھرپور طریقے سے انعقاد کیا جائیگا۔ پی ایس ایل کمیٹی اس پر ورکنگ کر رہی ہے۔ پی ایس ایل میں بہت زیادہ سرمایہ شامل تھا جس کے لئے ضروری تھا کہ سٹیک ہولڈرز کو مناسب ٹائم دیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن