• news

فیصل صالح حیات کی صدر فیفا جے ایس بلاٹر سے ملاقات

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر مخدوم فیصل صالح حیات نے میونخ سوئٹزرلینڈ میں صدر فیفا جے ایس بلاٹر سے ملاقات کی۔ صدر پی ایف ایف کو فیفا کی طرف سے فیفا سٹریٹجک کمیٹی کے دوسرے اجلاس میں شرکت کرنے کی دعوت دی گئی تھی۔ اس اجلاس کہ اہم بات یہ ہے کہ یہ فیفا کی واحد کمیٹی ہے جس کی صدارت صدر فیفا خود کرتے ہیں۔ صدر فیفا نے مخدوم فیصل کی پاکستان میں آٹھ فیفا گول پروجیکٹ/ اکیڈمیز کے سلسلے میں کئے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان پروجیکٹ کی تکمیل سے پاکستان میں فٹبال کے کھیل میں جدت اور وسعت آئے گی۔ صدر فیفا نے مخدوم فیصل کی بحیثیت ممبر اے ایف سی ایگزیکٹو کمیٹی اور چیئرمین اے ایف سی لیگل کمیٹی نے کہا کہ اس سے ایشیا میں فٹبال کی ترقی اور ترویج میں خاطرخواہ اضافہ ہو گا۔ انہوں نے صدر پی ایف ایف کے فیفا سٹریٹجک کمیٹی میں اہم رول ادا کرنے پر مخدوم فیصل کی تعریف کی۔

ای پیپر-دی نیشن