• news

بلاول ہاﺅس لاہور کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے فریقین سے تفصیلات طلب

لاہور(نامہ نگار) محکمہ ایکسائز نے بلاول ہاﺅس کو پراپرٹی ٹیکس نیٹ میں لانے اور جائیداد کی تشخیص کے لئے بحریہ ٹاﺅن انتظامیہ اور بلاول ہاﺅس سے جائیداد کے مالک سمیت دیگر تفصیلات طلب کرلیں۔ محکمہ ایکسائز نے بحریہ ٹاﺅن انتظامیہ اور بلاول ہاﺅس کے نام دو الگ الگ نوٹس جاری کئے ہیں جس میں دونوں فریقین کو 7 دن کے اندر تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔تفصیلات میں جائیداد کے مالک کا نام، کل رقبہ، تعمیر شدہ ایریا کے علاوہ جائیداد کے استعمال یعنی کتنا حصہ بطور رہائش اور کتنا بطور آفس یا سیکرٹریٹ استعمال کیا جائے گا سمیت دیگر کوائف مانگے گئے ہیں جس کی روشنی میں اس پر پراپرٹی ٹیکس کا تعین کیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں متعلقہ اسیسمنٹ اتھارٹی ای ٹی او چوہدری عبدالعزیز گجر نے بتایا کہ تفصیلات ملنے پر محکمہ ایکسائز اس کی جانچ پڑتال کرے گا جس کے بعد بلاول ہاﺅس کے پراپرٹی ٹیکس کا تعین کیا جائے گا اور ٹیکس فارم بھیجا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن