پنجاب حکومت کے 5 افسروں کے تبادلے و ترقی کے احکامات
لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت نے 5 افسران کے تبادلے و ترقی کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ڈاکٹر سلیم الحق ایسوسی ایٹ پروفیسر پتھالوجی فاطمہ جناح میڈیکل کالج کو گریڈ 20 میں ترقی دیکر ٹرانسفر کر کے پروفیسر پتھالوجی پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ لاہور لگایا گیا۔ ڈاکٹر ناصر اقبال ایسوسی ایٹ پروفسیر پتھالوجی سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کو گریڈ 20 میں پروفیسر کے عہدے پر ترقی دیدی گئی۔ ڈاکٹر مبین احسان ایسوسی ایٹ پروفیسر پتھالوجی راولپنڈی میڈیکل کالج کو گریڈ 20 میں ترقی دیکر ٹرانسفر کر کے پروفیسر آف پتھالوجی خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج سیالکوٹ، محمد بلال فیروز سیکشن آفیسر سروسز ٹو ایس اینڈ جی اے ڈی کو ٹرانسفر کر کے اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری، مس بشریٰ نصیر سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ ایل ڈی اے کو سیکشن آفیسر محکمہ قانون و پارلیمانی امور لگانے کے آرڈر منسوخ کر کے سیکشن آفیسر سروسز ٹو ایس اینڈ جی اے ڈی لگایا گیا ہے۔