پسند کی شادی کرنیوالی ڈاکٹر افشاں کو خاوند کے ساتھ جانے کی اجازت
اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ نے سوات کی رہائشی ڈاکٹر افشاں خان کے اغواءکے حوالے سے ان کی والدہ کی درخواست نمٹاتے ہوئے ڈاکٹر افشاں خان کو ان کے خاوند کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی ہے اور سوات پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ جوڑے کو تحفظ فراہم کرے ۔