• news

بنگلہ دیش: جھڑپیں ‘ پولیس کی فائرنگ ‘ جماعت اسلامی کے 4 کارکن جاں بحق

ڈھاکہ (آن لائن + رائٹرز) بنگلہ دیش میں جنگی جرائم میں جاری مقدمے کیخلاف پرتشدد مظاہروں کے دوران جھڑپوں ‘پولیس کی فائرنگ کے باعث جماعت اسلامی کے چار کارکن جاں بحق اور متعددزخمی ہو گئے، پولیس حکام کے مطابق ملک کے جنوب مشرقی سیاحتی علاقے تارابونیا میں اپوزیشن جماعت اسلامی کے پانچ ہزار سے زائد کارکنوں نے اپنے رہنماﺅں کیخلاف مبینہ جنگی جرائم کے مقدمے پر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ جمعیت کے کارکنوں نے پولیس پر دیسی ساختہ بم پھینکے اور پتھراﺅ کیا۔ جواب میں پولیس کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔ پولیس سربراہ جاسم اودین نے کہا کہ حکومت کی جانب سے جماعت اسلامی کے کارکنوں کیخلاف مبینہ جنگی جرائم مقدمے کی سماعت کے دوران اب تک ہونے والے پرتشدد مظاہروںمیں اب تک 13 افراد جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں اور ان پرتشدد مظاہروں میں روز بروز شدت آتی جا رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن