ایران مذاکرات میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرے: جان کیری
واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ایران پر زور دیا ہے کہ وہ ایٹمی مسئلہ پر عالمی طاقتوں کے ساتھ سنجیدگی سے مذاکرات کرے 26 فروری کو عالمی طاقتوں کیساتھ مذاکرات میں اسے حقیقی پیشکش کرنی چاہئے۔ اور انہیں حقیقی پیشکشیں کرے کیونکہ مذاکرات میں پیش رفت کا یہی واحد راستہ ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جان کیری نے کہا شام کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں 70 ہزار شہری مارے جا چکے ہیں جبکہ مسئلے کے سیاسی حل کا امکان دکھائی نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ میں جان کیری سے شام اور مالی کی صورت حال اور مسئلہ فلسطین سمیت اہم امور بات چیت کروں گا۔
جان کیری