• news

شام : بچوں اور خواتین سمیت 100 افراد اغوا‘ ترکی القاعدہ کے جنگجو بھیج رہا ہے‘ وزارت خارجہ کا اقوام متحدہ کو خط


بیروت+ دمشق (نیوز ایجنسیاں) شامی صوبے ادلب میں 2واقعات میںمسلح افراد نے بچوں اور خواتین سمیت 100افراد کو اغواءکر لیا۔ اغوا کاروں کا تعلق شیعہ آبادی سے ہے، انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق ملک میں فرقہ وارانہ بنیادوں پر اغواءکی وارداتوں کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے مغویوں کی اکثریت کا تعلق سنی گروپوں سے ہے۔ شامی وزارت خارجہ نے ایک خط اقوام متحدہ کو بھیجا ہے جس میں شکایت کی کہ ترکی القاعدہ کے جنگجوﺅں کو شام بھیج رہا اور اس کا کردار تباہی کے علاوہ کچھ نہیں۔ اپوزیشن نے کہا بشارالاسد کی رخصتی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن