تمام مذاہب کے پیروکار فروغ امن، انتہا پسندی کیخلاف مل کر کام کریں: اقوام متحدہ
اقوام متحدہ (نمائندہ خصوصی) اقوام متحدہ کے سینئر عہدیداروں نے مختلف مذہبی برادریوں پر زور دیا ہے کہ وہ امن کے فروغ، ترقی اور انتہا پسندی کے خلاف مل کر کام کریں۔ اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل جان الیاسن نے ہفتہ کو عالمی بین المذاہب ہم آہنگی کے سلسلے میں ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے تمام بڑے مذاہب میں امن، انسانی وقار اور دوسروں کے احترام کی مشترکہ اقدار موجود ہیں۔
اقوام متحدہ