• news

بنچ متعصب ہے، چیئرمین نیب کا جواب رجسٹرار نے اعتراض لگا کر واپس کر دیا


اسلام آباد ( نوائے وقت نیوز+ ایجنسیاں) رجسٹرار سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب کی طرف سے توہین عدالت کے نوٹس کا 3صفحات پر مشتمل جواب اعتراض لگا کر واپس کرتے ہوئے کہا ہے چیئرمین نیب کے دیئے گئے جواب کے مندرجات کا متعلقہ کیس سے کوئی تعلق نہیں ۔چیئرمین نیب نے اپنے جواب میں سپریم کورٹ کو سکینڈلائز کرنے کی کوشش کی ہے جواب کی زبان انتہائی قابل اعتراض ہے ۔ ہفتہ کے روز چیئرمین نیب کی جانب سے دیئے گئے جواب کو رجسٹرار سپریم کورٹ نے اعتراض لگا کر واپس کردیا۔ رجسٹرار نے کہا چیئرمین کے جواب میں نازیبا اور قابل اعتراض زبان استعمال کی گئی ہے۔ چیئرمین نے توہین عدالت کیس کے حوالے سے سپریم کورٹ میں داخل کرائے گئے اپنے جواب میں کہا ہے نوٹس دینے والا بنچ متعصب ہے۔ میرے خلاف مقدمے کی سماعت کے لئے ایسا دوسرا بنچ تشکیل دیا جائے جس کا چیف جسٹس حصہ نہ ہوں۔ جواب میں کہا گیا صدر مملکت کو لکھا گیا خط خفیہ خط و کتابت کا حصہ ہے جس کا عدالت نوٹس نہیں لے سکتی۔
چیئرمین نیب/ جواب

ای پیپر-دی نیشن