ویمنز ورلڈکپ فائنل : آج آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیزکے درمیان کھیلا جائےگا
ممبئی (این این آئی) آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیموں کے درمیان آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کا فائنل آج برابورن سٹیڈیم، ممبئی میں کھیلا جائے گا۔ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور پاکستانی وقت کے مطابق دن 2 بجے شروع ہوگا۔