• news

ورلڈکپ کے حوالے سے رپورٹ آئندہ ہفتے جمع کرا دی جائے گی : عائشہ اشعر

لاہور (این این آئی) قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی منیجر عائشہ اشعر نے کہا ہے کہ ورلڈکپ کے حوالے سے رپورٹ آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے¾ آئندہ ہفتے جمع کرا دی جائے گی¾ ورلڈکپ میں شکست کا ذمہ داری صرف کپتان ٹھہرانا درست نہیں¾ بیٹسمینوں نے اچھی کا ر کر دگی کا مظاہرہ نہیں¾ ٹیم کو بھارت میں مکمل سکیورٹی فراہم کی گئی تھی۔ ایک انٹرویو میں قومی ٹیم کی منیجر نے اس تاثر کو مسترد کیا کہ پلیئرز بھارت میں بعض انتہاپسند ہندوﺅں کی طرف سے ملنے والی دھمکیوں کی وجہ سے عمدہ پرفارم نہ کر سکی۔ ان کے مطابق انتظامیہ کی طرف سے قومی ٹیم کو بھر پور سکیورٹی فراہم کی۔ منیجر نے کہا کہ ٹیم جب جیتتی ہے تو اس کا سہرا تمام کھلاڑیوں کو دیا جاتا ہے، ہار کی صورت میں بھی ذمہ داری کسی ایک کھلاڑی کے بجائے پوری ٹیم کے کھاتے میں جاتی ہے۔ ثنا ءمیر الیون کی قیادت میں قومی ٹیم نے بھرپور کامیابیاں حاصل کی ہیں، میری رائے میں انہیں مستقبل میں بھی ذمہ داری ملنی چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن