• news

کھلاڑی مالی مشکلات کا شکار ‘8 ماہ سے کنٹریکٹ نہیں ملا ‘ گھر چلانا مشکل ہو گیا: محمد عمران

 لاہور (این این آئی) قومی ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عمران نے کہا ہے کہ کھلاڑی مالی مشکلات کا شکار ہیں¾ 8 ماہ سے کنٹریکٹ نہیں ملا¾ گھر کا نظام چلانا مشکل ہوگیا ہے¾ ہمارے بیوی بچے ضروریات زندگی کا مطالبہ کرتے ہیں، کہاں سے رقم دیں؟ حوصلہ شکنی کی جاتی رہی تو پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے غیرملکی لیگز کھیلنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ ایک انٹرویو میں ٹیم کے کپتان محمد عمران نے کہاکہ کھلاڑی مالی مشکلات کا شکار اور غربت، بھوک نے گھروں پر ڈیرے ڈال دئیے ہیں۔ سنٹرل کنٹریکٹ کی وجہ سے ہمیں کچھ پیسے مل جاتے تھے جس کی وجہ سے عزت کے ساتھ گزر بسر ہو رہی تھی۔ ا ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا گیا۔ آسمان کو چھوتی مہنگائی نے ہماری کمر توڑ کر رکھ دی، ہمارے بیوی بچے ضروریات زندگی کا مطالبہ کرتے ہیں، ہم ان کو کہاں سے رقم دیں۔ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے بجائے حوصلہ شکنی کی جاتی رہی تو پیٹ کی آگ بجھانے کیلیے غیرملکی لیگز کھیلنے پر مجبور ہو جائیں گے۔سیکرٹری پی ایچ ایف محمد آصف باجوہ نے بتایا کہ حکومت سے گرانٹ جاری کرنے کی درخواست کا تاحال جواب نہیں ملا، رقم ملنے کے بعد کھلاڑیوں کو پہلی فرصت میں ہی سینٹرل کنٹریکٹ کی ادائیگیاں کر دی جائیں گی۔

ای پیپر-دی نیشن